تارکین وطن کی خبریں
اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کا مغربی کنارے پر حملہ؛8 فلسطینی شہید،17 زخمی

تل ابیب: مغربی کنارے میں 4 مختلف واقعات میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 8 فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج بکتر بند گاڑیوں اور بلڈروز لے کر داخل ہوگئی اور سرچ آپریش کیا جس میں اسنائپرز کو عمارتوں کی چھتوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

اس آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کے اسنائپرز کی فائرنگ میں 5 فلسطینی نوجوان شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ کئی گھروں کو مسمار کردیا گیا۔ درجن سے زائد خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت کا دوسرا واقعہ قباطیہ میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ ڈاکٹر شامخ کمال کو فوجیوں نے گولیاں مارکر شہید کردیا جب کہ ان کے بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

اسی طرح البیرہ میں بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 16 سالہ نوجوان کو شہید کردیا جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ جن میں سے ایک زخمی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین گورنمنٹ اسپتال اور ابن سینا اسپتال کا محاصرہ کرلیا۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عسکری جدوجہد کرنے والی جنین بریگیڈ نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی افواج کے خلاف سخت مزاحمت کررہے ہیں اور کئی محاذوں پر ان کو پسپا کردیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیل حماس جنگ میں مغربی کنارے میں اب تک 230 سے زائد فلسطینی شہید اور 2 ہزار 950 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ غزہ میں شہادتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات