کھیل
ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے "پاکستانی پرچم" لہرانے سے روک دیا

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح چاچا بشیر کو حیدرآباد دکن کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاچا بشیر حیدرآباد ائیرپورٹ پر ٹیم کی آمد پر نعرے لگارہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو انکا مذاق اڑاتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔

ائیر پورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے چاچا بشیر کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا تھا تاہم اسکے باوجود انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے اور کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں چاچا بشیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین نے پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال کیا تاہم اپنے ملک کے لیے جھنڈا لہراؤں گا، کسی سے ڈر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت روایتی حریفوں کے درمیان میچ کا بےصبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ چاچا بشیر کا تعلق کراچی سے ہے تاہم وہ 45 برس سے امریکی شہر شکاگو میں مقیم ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات