تارکین وطن کی خبریں
بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ

اسلام آباد: سعودی عرب، عراق اور دیگر ممالک میں پاکستانی بھکاری دردِ سر بن گئے، عرب ممالک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹر منظور کاکڑ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے اجلاس میں سیکرٹری اوورسیز پھٹ پڑے۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سمندر پار پاکستانی ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق بھی پاکستان سے ہوتا ہے۔

وزارتِ اوورسیز حکام نے بتایا پیشہ ور بھکاری زیادہ تر عمرے یا وزٹ ویزے پر جاتے ہیں، اور زیارات کے مقامات پر بھیک مانگتے ہیں اور اسی وجہ سے ہزاروں بھکاریوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چاپان نے 3لاکھ 40ہزار ہنر مند افراد مانگے، بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91ہزار افراد جاپان بھیجےجبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد ٹوکیو روانہ کیے لیکن پاکستان سے صرف 200افراد جاپان گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 50ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں، سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں سکلڈلیبر چاہیے، ہمارے 30لاکھ افراد سعودی عرب میں ہیں۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات