علاقائی خبریں
ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا، اجلاس میں مجموعی طور پر نقشہ جات منظوری کے حوالے سے 66 کیس پیش کئے گئے

گجرات : ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا، اجلاس میں مجموعی طور پر نقشہ جات منظوری کے حوالے سے 66 کیس پیش کئے گئے،اجلاس میں مختلف تکنیکی پہلوؤں اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے کیسز کی منظوری دے دی گی جبکہ قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورا نہ اترنے والے کیسز کو مزید کاروائی کے لئے موخر کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے، نقشہ جات کی منظوری سے قبل تمام قواعدو ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور خاص طور پر پارکنگ کی جگہ فراہم کئے بغیر کوئی نقشہ منظور نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی ایک موثرفورم ہے جسے ممبران کی مشاورت سے مزید فعال کیا جائے گا تاکہ مستقبل کی منصوبہ سازی میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ممبران آزادانہ طور پر اس کمیٹی میں اپنی آراء دیں تاکہ بہتر فیصلے کئے جا سکیں۔اجلاس میں چیف افسران میونسپل کمیٹیزسمیت ٹریفک پولیس، بلڈنگ، ہاؤسنگ، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات