قومی و بینالاقوامی خبریں
چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

لاہور: مسلم لیگ (ق) جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل کونسل اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا بلا مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔ مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عہدوں پر انتخاب بلامقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چودھری شجاعت حسین مرکزی صدارت اور طارق بشیر چیمہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیے گئے۔

اجلاس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان اور سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ مرکزی اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ (ق) کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔ علاوہ ازیں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹربھی اجلاس میں موجود تھے۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات