کھاریاں (زمان احسن) "بزم تصوف" کھاریاں کے زیر اہتمام یومِ حضرت ابُوبکر صدیق کی محفل اسلامک لائبریری مرکزی عیدگاہ کھاریاں میں ہوئی، بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ کے زیرانتظام محفل میں مہمان خصُوصی صاحبزادہ پیر سیّد مزمل حسین جماعتی تھے۔قاری مُحمد علی نے تلاوت کلام پاک اور چودھری مُحمد اشرف دُھنی نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ مقررین میں چودھری مشتاق احمد دُھنی، طارق امام کوکب، پروفیسر ڈاکٹر مجاہد حسین، پروفیسر ڈاکٹر علامہ مُحمد نوید اقبال، پروفیسر احمد مسعود، ثاقب بشیر ایڈووکیٹ، عُمر بن عبدالعزیز، مُحمد شفیق چوہدری، ڈاکٹر مُحمد ارشد، اختر وزیر شامل تھے، مہمانوں کا استقبال چوہدری رشید احمد،حاجی عبدالخالق ڈوگہ اور گل خان نے کیا ۔