تارکین وطن کی خبریں
لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے 4 لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد

لاہور : کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 4 لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورایئرپورٹ پر کسٹمزحکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 4 لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد کرلئے ، حکام نے بتایا کہ مسافر حسن علی پی آئی اے کی پروازسے دبئی جارہا تھا ، بورڈنگ سے قبل مسافرکی جیکٹ سےغیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

کسٹمزحکام نے مسافر کو گرفتار کرکے منی لانڈرنگ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ یاد رہے چند روز قبل اے ایس ایف کے عملے نے باچا خان ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا تھا اور 9.9 کلو گرام سوناب رآمد کیا۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا تھا کہ افغان نیشنل مسافر مسمات سہیلہ الکوزے اور مسافر حواد خالدی سونا دو بیگوں میں لے جا رہے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تلاشی کے دوران مذکورہ سونا برآمد کیا۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات