علاقائی خبریں
ستمبر1965کی جنگ میں افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں : ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

گجرات (صابر علی صابر) ڈپٹی کمشنر گجرات، سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ستمبر 1965کی جنگ میں افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں، دھرتی کے سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شریف شہید نے وطن کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے جرات و بہادری کے عظیم کارنامے سرانجام دیے اور نشان حیدر کا اعزاز حاصل کیا جس پر گجرات کے ہر شہری کو فخر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر موضع لادیاں میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر تقریب کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مہمان خصوصی جی او سی کھاریاں میجر جنرل احسن گلریز اور میجر (ر) ظفر بھٹی کے ہمراہ، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، اے سی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ، پاک فوج کے افسران، میجر عزیز بھٹی شہید کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ 1965کی جنگ میں ازلی دشمن بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی تھی، پاکستانی قوم کی مدد سے افواج پاکستان نے اسے ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی بھول نہیں سکے گا۔ انہوں نے قیام پاکستان سے ابتک دفاع وطن کیلئے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے مسلح افواج، پولیس سمیت سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں، سویلنز اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سرحدوں پر الرٹ مسلح افواج کے افسران و جوانوں کیوجہ سے ہر پاکستانی محفوظ ہے۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات