علاقائی خبریں
پلاسٹک کے شاپربیگز کے استعمال پر پابندی سے قبل بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

گجرات (صا بر علی صابر) کلین اینڈ گرین گجرات مہم کے تحت ضلع گجرات میں 15اکتوبر سے پلاسٹک کے شاپر بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی، پلاسٹک کے شاپربیگز کے استعمال پر پابندی کے فیصلہ پر عمل درآمد سے قبل بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی اور شہریوں کو پلاسٹک کے شاپر بیگز کے متبادل کے طور پر کپڑے کے بیگز کی فراہمی کے بھی انتظامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے جناح پبلک سکول میں Say No To Plastic کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تحصیل آفس سے جیل چوک تک آگاہی واک کی قیادت کی اور گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں میں کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کئے، سیمینار اور واک میں سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، وائس چانسلر یو او جی پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق، اے ڈی سی جی توقیر الیاس چیمہ، اے سی محمد جمیل، ڈی ایم او فہد اعجاز، سی ای او ایجوکیشن افضل شاہد، پرنسپل جناح پبلک سکول ظہیر احمد جان، سکولوں کے طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس سے قبل جناح پبلک سکول اور کرسچیئن ماڈل سکول جلالپو رجٹاں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے اور حاضرین سے داد حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ شہریوں کوپلاسٹک کے شاپر بیگز کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی اور دیگر نقصانات سے آگاہی کیلئے یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں کے طلبہ و طالبات پر مشتمل 60 رکنی فرینڈز آف کلین اینڈ گرین گجرات گروپ تشکیل دیا گیا ہے، یہ فرینڈز آف کلین اینڈ گرین گجرات ہر علاقہ میں جائیں گے، ہر گھر، ہر دوکان میں جاکر اہل گجرات کوپلاسٹک کے شاپر بیگز کے نقصانات بارے آگاہ کریں گے اسکے ساتھ میڈیا، تاجر برادری، سول سوسائٹی کا بھی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ شہریوں میںپلاسٹک کے شاپر بیگز کے نقصانات بارے شعور اجاگر کرکے اس مہم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب کیا جائے تاہم جہاں انتظامی نوعیت کے فیصلوں کی ضرورت ہوئی اس سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہپلاسٹک کے شاپر بیگز کا استعمال پیچیدہ نوعیت کے ماحولیاتی مسائل کا سبب بن رہا ہے، پلاسٹک کے شاپر بیگز کیوجہ سے جہاں شہری علاقوں میں صفائی کے سنگین مسائل، سیوریج کی بندش کے مسائل جنم لے رہے ہیں وہیں دیہی علاقوں کے مکینوں، جانوروں، آبی حیات پر بھی اسکے نہایت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ گجرات کا ہر شہری انفرادی طور پر کلین اینڈ گرین گجرات مہم کا حصہ بنے گا۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات