قومی و بینالاقوامی خبریں
یوم آزادی بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔

اسلام آباد: ملک بھرمیں یومِ آزادی روایتی جوش وخروش اورجذبے سے منایا گیا۔ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

یوم آزادی پر صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر فضا تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یوم آزادی کے موقع پر پشاور میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کے پانڈو اسٹیڈیم میں ہوئی جبکہ کوئٹہ کے آرمی پولوکلب میں بھی پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

کراچی میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامتی سے کیا گیا۔ شہر شہر نمازفجرکی ادائیگی کے بعد مساجد میں ملکی ترقی وسلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں۔

کشمیریوں کو تہنا نہیں چھوڑیں گے، یوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔ کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے قومی پرچم کے ساتھ کشمیرکا جھنڈا بھی لہرایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد گئے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات