اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جاری کیا گیا لوگو اب 'کشمیر بنے گا پاکستان' کا یوم آزادی کا لوگو سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا 'کشمیر' جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کررہا ہے جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کو بھی خون کی سرخی سے اجاگر کیا گیا۔ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا 'کشمیر بنے گا پاکستان' کا عزم لیے لہرارہا ہے جبکہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کررہی ہے۔