تارکین وطن کی خبریں
بیرون ملک مقیم پاکستانی بہت عظیم اور قیمتی اثاثہ ہیں جو سخت محنت کر کے اپنا زرمبادلہ پاکستان ارسال کرتے ہیں: ڈاکٹر امتیاز احمد

کھاریاں: (نمائندہ خصوصی) بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے لیئے بہت عظیم اورایک قیمتی اثاثہ ہیں جو سخت محنت کر کے اپنا زرمبادلہ پاکستان ارسال کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب اورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر امتیاز احمد نے کیا۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکسانی کمیونٹی کے مثبت اور تعمیری کردار پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اباؤ اجداد نے بہت سی قربانیاں پیش کر کے اس ملک کو حاصل کیا ہے اور اب ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اسے ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ملک بنا کر دیں۔

ڈاکٹر امتیاز احمد نے محب وطن اورسیز پاکستانیوں کی کوششوں کو بے حد سراہا اور کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں عملی طور پر حق ادا کررہا ہوں، اور اب بحثیت ممبر پنجاب اورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن بہت محنتی لوگ ہیں ان کا پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کرنے میں اہم کردار ہے، اُنہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت آنے کے بعد پاکستان نہ صرف ترقی کی طرف چل پڑا ہے بلکہ دنیا میں ایک با وقار ملک کی حثیت میں ابھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اووسیزپاکیستانیزجو کہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار اداکررہے ہیں کوبہت جلد ایک اچھا ماحول مل جائیگا۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحل اب بہتر ہے اور سرمایا کاری کے لیئے بہترین ملک ہے۔

ڈاکٹر امتیاز احمد نے کہا کہ پاکستانی ایک نہایت با صلاحیت قوم ہیں، یہ دنیا میں جہاں بھی گئے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کی ترقی میں بھی ان کا شاندار کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جن ممالک میں بھی مقیم ہیں پاکستان سے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پل کر کردار ادا کر رہے ہیں اورپاکستان کی ترقی میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کومد نظر رکھتے ہوئے اورسیز پاکستانیوں میں سے ہی ممبرز مقرر کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے اورسیز پاکستانی اپنی مشکلات کا اظہار کررہے تھے اور انہی مشکلات کی وجہ سے نئی نسل نے پاکستان جانا چھوڑ دیا تھا۔ لیکن اب وزیر اعظم عمران خان، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان کے دل جیت لئے ہیں.

ڈاکٹر امتیاز احمد نے کہا کہ میں بحثیت ممبر ڈسٹرکٹ اورسیز پاکستانیز کمیٹی گجرات اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اورسیزز پاکستانیوں کے مسائل حل کرانے میں ہر ممکن کوشش کروں گا اور جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی گئی ہے اس کو ہر ممکن طور پر نبھانے کی کوشش کروں گا اور تمام معاملات کا بلا تفریق خیال رکھا جائے گا۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات