علاقائی خبریں
کسی کو بھی ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: ڈی پی او گجرات

گجرات: ڈی پی او سید علی محسن کاظمی کی قیادت میں گجرات پولیس کا کوٹلہ اور ککرالی کے علاقہ میں میں سرچ آپریشن ، ضلع میں کہیں بھی کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ، کسی بھی شخص کو ضلع کا امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی سربراہی میں گجرات پولیس نے شیخ پور سریعہ فائرنگ اور دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کیلئے تھانہ ککرالی کے علاقہ میں کریک ڈاؤن کیا ۔ جس میں ایلیٹ پولیس اور تھانہ ککرالی نے حصہ لیا ۔

وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیموں نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور علاقہ میں سر چ آپریشن کیا ۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی نے کہا ہے کہ ضلع میں کوئی نو گو ایریا نہیں ، کسی بھی شر پسند گروہ یا شخص کو علاقہ کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے ، وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور وقوعہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی ۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات