تارکین وطن کی خبریں
پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا میں جشن آزادی کی تقریب ، پرچم کشائی کی گئی

بارسلونا(بیورو رپورٹ )ڈھول کی تھاپ اور پاکستانیوں کا ملی جوش وجذبہ دیدنی تھا جب بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے پہلی بار باہر پرچم کشائی کی تقریب ہونے جا رہی تھی،وطن کی محبت میں سرشار ہر چہرہ وطن عزیز کی سر بلندی سلامتی کی دعائیں کر رہا تھا ۔ مقامی ڈپٹی گورنر مانسرات گارسیا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ فضا میں بلند ہوا اور قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے پاکستان کا پرچم سر بلند کر دیا تالیوں کی گونج میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند ہوئے ۔

قونصلیٹ آف پاکستان بارسلونا میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجیدسے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمن نے حاصل کی۔صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات قوم کے نام پڑھ کر سنائے گئے جس میں پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے میں عوام کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ آج میرے پکستان اپنے گھر قونصل خانے میں آئے اور عزت افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ میرا آفس تیسری منزل پر ہے اور تمام پاکستانیوں کے لئے ہر وقت کھلا ہے۔ میں یہاں پر آپ لوگوں کی خدمت کے لئے آیا ہوں ۔انہوں نے ڈپٹی میئر مونسرات گارسیا ،انٹرنیشنل امور کی انچارج سوسانا بلتران اور مقامی بلدیہ کا نمائندہ مارک کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو اپنے جشن آزادی کی تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

تمام مہمانوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو آزادی کی مبارک باد دی اور پاکستانیوں کی اسپین اور کاتالونیا کی ترقی میں خدمات کو سراہا ۔

جشن آزادی کی تقریب قونصل خانے کے وسیع ہال میں ہوئی پاکستانی کمیونٹی کی خواتین ، بچوں اور مردوں کے علاووہ سیاسی وسماجی اور مذہبی تنظیمات کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔ ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور لوگ وطن کی محبت میں کھڑے رہے اور مہمانوں کی گفتگو کے ساتھ ساتھ بچوں کے ملی نغمے اور معروف فوک گلو کار قدیر اے خان کے نغموں سے محفوظ ہوتے رہے۔ قدیر اے خان نے ملی نغموں کے ذریعے نوجوانوں کے خون کو گرمائے رکھا ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ تقریب کے اختتام پر تمام افرادکو کھانا دیا گیا۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات