کھیل
ٹور میچ میں محمد عامر اور امام الحق کو آرام، فخر زمان نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھالیا

لیسٹر: لیسٹر کے خلاف 2روزہ وارم میچ میں پاکستان نے محمد عامر اور ان فارم اوپنر امام الحق کو میدان میں اتارنے سے گریز کیا جب کہ ان کی جگہ جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان کو موقع دیا گیا۔

لیسٹر کے خلاف 2روزہ وارم میچ میں پاکستان نے محمد عامر کو آرام دینے کا فیصلہ کیا، پیس بیٹری میں محمد عباس،راحت علی اور حسن علی کو شامل کیا گیا،ان کی معاونت کیلیے فہیم اشرف بھی موجود ہونگے۔

یاد رہے کہ فٹنس پر شکوک ہونے کے باوجود محمد عامر نے گزشتہ روز ٹریننگ میں حصہ لیا تھا،تاہم انھیں بھرپور قوت سے بولنگ کرتے نہیں دیکھا گیا، پاکستان ٹیم کے فزیو 24مئی کو لارڈز میں ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل عامر کو گھٹنے کی انجری سے نجات دلانے کیلیے کوشاں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے ان فارم اوپنر امام الحق کو بھی لیسٹرکیخلاف میدان میں اتارنے سے گریز کیا،ان کی جگہ جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان کو موقع دیا گیا،اظہر علی کی ٹور میچز کے بعد آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں بھی ناقص کارکردگی کے بعد ٹورسلیکشن کمیٹی فکرمند اور فخرزمان کو متبادل اوپنر کے طور پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرسکتی تھی لیکن لیسٹر کیخلاف دونوں نے اچھی بیٹنگ سے منیجمنٹ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مہمان ٹیم نے حارث سہیل اور آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں ففٹی بنانے والے بابر اعظم کیساتھ اسد شفیق کو بھی باہر بٹھاتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں سمیع اسلم،عثمان صلاح الدین اور سعد علی کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات