قومی و بینالاقوامی خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن کو رات 12 بجے تک جلسے کی اجازت دیدی

لاہور: ہائی کورٹ نے متحدہ اپوزیشن کو رات 12 بجے تک مال روڈ پر جلسے اور احتجاج کی اجازت دے دی جب کہ 12 بجے کے بعد میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج اور دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ فریقین نے دلائل مکمل کیے اور پنجاب حکومت نے دھرنے اور احتجاج سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آج رات 12 بجے تک جلسے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ میڈیا رات 12 بجے کے بعد جلسے کی کوریج نہیں کرے گا۔ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

قبل ازیں صبح درخواستوں کی سماعت ہوئی تو عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل سردار لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ اپوزیشن کے دھرنے یا احتجاج کا دورانیہ کتنا ہوگا۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ فی الحال تو آج صرف ایک دن کے لیے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اگر حکومت کا رویہ یہی رہا تو احتجاج کا دورانیہ بڑھایا جاسکتا ہے، لولی لنگڑی حکومت کے خلاف دھرنا جمہوری عمل ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے پوچھا کہ حکومت نے دھرنے کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے، کیا آپکو معلوم ہے کہ دھرنے کے باعث ہم عدالت میں کیسے پہنچے، سیاسی جماعتوں کو عام شہریوں کے حقوق کا احساس کرنا چاہئیے، ان شہریوں کے حقوق اہم ہیں جو اسکول اور اسپتال نہیں پہنچ پارہے۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر نے کہا کہ پیمرا میڈیا ہاؤسز کو دھرنوں کی کوریج کرنے سے روک دے تو احتجاج خود ختم ہوجائے گا، واٹر کینن یا آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے حکومت دھرنا روک سکتی ہے، مگر حکومت خوفزدہ ہے کہ کہیں مزاحمت پر خون نہ بہ جائے۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات