قومی و بینالاقوامی خبریں
جرمنی میں چاقو بردار شخص کے حملے سے متعدد افراد زخمی

میونخ: جرمنی کے جنوبی شہر میونخ میں مشتبہ شخص نے چاقو سے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میونخ کے مرکزی علاقے روزہنمر سینٹرل اسکوائر پر چاقو بردار شخص نے مختلف افراد پر چاقو سے پے درپے وار کیے اور موقع سے فرار ہوگیا، چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دیگر کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔

پولیس نے چاقو حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کالے رنگ کی موٹرسائیکل پر سوار ہری جیکٹ پہنے 40سالہ مشتبہ شخص نے کئی افراد کو چاقو سے نشانہ بنایا ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ چاقو حملے سے کسی شخص کی موت نہیں ہوئی البتہ ایک شخص شدید زخمی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کاعمل جاری ہے۔پولیس نے متاثرہ افراد اور عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات