علاقائی خبریں
پاکستان میں بجلی تو ہے نہیں شہبازشریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لوڈشیڈنگ ہی تحفے میں بھیجیں: چوہدری پرویز الٰہی

گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی تو ہے نہیں شہبازشریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لوڈشیڈنگ ہی تحفے میں بھیجیں، ن لیگ حکومت اپنے آپ کو زندہ رکھنے کیلئے ٹی وی اور اخبارات کا سہارا لے رہی ہے عملی طور پر ان کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، دونوں بھائی تختی لگانے کے شوق میں ایسے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں جن کا وہ خود پہلے بھی کئی بار صرف افتتاح کر چکے ہیں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور ڈاکٹر افضل ایم پی اے کی قیادت میں بہاولپور کے منتخب چیئرمین و نائب چیئرمین اور مسلم لیگی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس میں سابق ایم پی اے چودھری احسان الحق، سید صلاح الدین جیلانی، قاضی مرتضیٰ، حاجی خلیل، محمد یاسر رانجھا، چودھری زبیر، محمد عامر، اشفاق احمد تارڑ، اشتیاق احمد تارڑ، جاوید احمد تارڑ، علی اکبر باجوہ، جاوید اختر سندھو، چودھری شوکت علی ججہ، چودھری علی ججہ، علی الطاف، محمد ندیم لاشاری، فارق اعظم وڑائچ اور چودھری سرفراز احمد شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمرانوں کا مقصد صرف اور صرف کمیشن بنانا ہے، ہر پیدا ہونے والا بچہ لاکھوں کا مقروض ہے لیکن دونوں بھائی مودی کی دوستی کیلئے مرے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی اتنی قلت ہے کہ ہمارے شہر اور دیہات کئی کئی گھنٹے اندھیرے میں ڈوبے رہتے ہیں، ابھی گرمی اتنی پڑی نہیں اور لوڈشیڈنگ کئی کئی گھنٹے بڑھ چکی ہے اگر ان کو مودی سے اتنا پیار ہے تو اس بار بھارت شفٹ ہو جائیں۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات