کھاریاں (تنویر نقوی) شہر اور گرد ونواح میں 23 مارچ یوم پاکستان کا دن ملی جوش وجذبے کے تحت منایا گیا۔ میونسپل کمیٹی کھاریاں میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ سرکاری افسران، سیاسی راہنماؤں اور معززین شہر، تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس کے علاوہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں پر تحریک پاکستان کے کارکنوں، قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ سمیت سب کو خراج عقیدت بھی شامل کیا گیا۔