تارکین وطن کی خبریں
پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات و سینیٹر مشاہد اللہ خان کے اعزاز میں مسلم لیگ ن آسٹریا کی جانب سے اعشائیہ

ویانا۔( اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات و سینٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر مشاہد اللہ خان پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر حاجی شاہد محمود کی دعوت پرویانا کے دو روزہ دورہ پر تشریف لائے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کی طرف سے ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پُروقار اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن آسٹریا کے عہدیداران اور کارکنوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان اور مسلم لیگ ن یورپ کے کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان ،وائس چیرمین مسلم لیگ ن اٹلی چوہدری مقصود اسلم نے شرکت کی ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان جب اعشائیہ میں پہنچے توپا کستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر حاجی شاہد محمود نے اپنے عہدیداران کے ساتھ مہمان کا استقبال کیا اور ویانا میں خوش آمدید کہا ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان سے صدر شاہد محمود نے تمام حاضرین اور اپنی تنظیم کے ممبران کا تعارف کرایا ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ تارکین وطن بہت محنتی لوگ ہیں ان کا پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کرنے میں اہم کردار ہے اور پاکستان میں بجلی کا جو بہران تھا وہ اب کافی حد تک کم ہوچکا ہے اگلے سال تک مکمل لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی اور آدھے انڈیا میں بجلی نہیں ہے مگر وہاں میڈیا بجلی بہران کو اُجاگر نہیں کرتا۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ میاں نواز شریف کی جب بھی حکومت آتی ہے پاکستان ترقی کی طرف چل پڑتا ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کا گیم چینجر ہے اور پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو نیوکلیر پاور ہے ۔کراچی میں ہماری حکومت نے امن وامان بہتر کیا اور تھر میں بھی بہت ترقی ہورہی ہے ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان سے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات حاجی قمر چوہدری ،حاجی ارشد باجوہ،الحاج شیخ وحید ،ملک اکرام ،حاجی محمد اعظم،خالد چوہدری ودیگر نے ہاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی اور اُنہوں نے سوالوں کے جوابات دیئے۔ مسلم لیگ ن یورپ کے کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویانا آسٹریا میں مسلم لیگ ن کا صدر حاجی شاہد محمود ہے اور سب مل کر پارٹی کو مضبوط کریں اور سب کو ساتھ لیکر چلیں اُنہوں نے مسلم لیگ ن آسٹریا کے عہدیداران کا اعلان کیا جن میں صدر حاجی شاہدمحمود،سینئر نائب صدر الحاج شیخ وحید ، نائب صدر حاجی محمد اعظم ،چیرمین حاجی غلام اظہر،وائس چیرمین حاجی طارق عمر ، جنرل سیکرٹری احسان اللہ فاروقی،جوائنٹ سیکرٹری سہیل عامر،فنانس سیکرٹری چوہدری خالد شامل ہیں ۔صدر حاجی شاہدمحمود نے سینیٹر مشاہد اللہ خان ،قمر ریاض خان ،چوہدری مقصود اسلم کا ویانا میں کارکنوں سے ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔سہیل عامر نے کہا کہ آسٹریا میں ایک ہی مسلم لیگ ہے ۔ الحاج شیخ وحید نے بھی مہمانوں کاشکریہ ادا کیا خصوصاََمیڈیا کے حوالے سے اکرم باجوہ کا جنہوں نے تقریب کی کوریج کی ۔آخر میں جیونیوز سے بھی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پاکستان کے موجودہ حالات پر گفتگو کی او ر کہا کہ اگلے الیکشن میں کے پی کے میں ہماری حکومت ہوگی کیونکہ عمران خان اپنی پارٹی کا خود دشمن ہے عمران خان کو کسی مخالف کی ضرورت نہیں اُس کے ساتھ شیخ رشید ہے اور آخر میں آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی اور میزبان حاجی شاہد محمود کا شاندار اعشائیہ کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات