کھیل
پاکستان پینٹنگولرکپ کے لیے پانچوں ٹیموں کے پلیئرز منتخب

لاہور: پاکستان ون ڈے پینٹنگولرکپ کے لیے پانچوں اسکواڈز کے منتخب پلیئرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیموں کیلیے کرکٹرز کا انتخاب پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیموں میں ایمرجنگ، ریجنل، بیٹسمین، بولر اور آل راؤنڈر کی کیٹگریز میں پلیئرز کو چنا گیا۔ عمر اکمل، انور علی، فخر زمان، محمد رضوان اور عماد وسیم ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پنجاب کے کپتان عمر اکمل کے ساتھ اسکواڈ کا اعلان کیا، پنجاب کی ٹیم میں عمر اکمل کپتان، ناصر نواز، کامران اکمل، سلمان بٹ، عمر امین، خوشدل شاہ، ذوالفقار بابر، جنید خان، بلاول بھٹی، فہیم اشرف، حماد اعظم، رضا علی ڈار، عبدالرحمان مزمل، سعد نسیم اور ارسل شیخ شامل ہیں۔ سندھ کی ٹیم انور علی کپتان، سیف بدر، خرم منظور، فواد عالم، آصف ذاکر، زین عباس، رومان رئیس، اسامہ میر، میر حمزہ، محمد نواز، اکبر الرحمان، محمد حسن، عمر گل، سعود شکیل اور حسن محسن پر مشتمل ہے۔

بلوچستان کے اسکواڈ میں فخر زمان کپتان، غلام مدثر، بسم اللہ خان، امام الحق، صہیب مقصود، سعد علی، عثمان شنواری، خالد عثمان، عزیز اللہ، آغا سلمان، عامر یامین، اظہر علی، رمیز عزیز، تیمور خان اور حمال وہاب شامل ہیںِ۔ خیبرپختونخوا ٹیم میں محمد رضوان کپتان، شاداب خان، افتخار احمد، اسرار اللہ، عادل یامین، عمران بٹ، محمد سمیع، وقاص مقصود، ظفر گوہر، شعیب ملک، کاشف بھٹی، محمد نعیم، تاج ولی، عمران خان سینئر اور نبی گل شامل ہیں۔ فیڈرل ٹیم عماد وسیم کپتان، حسان خان، زوہیب احمد، حارث سہیل، سمیع اسلم، عابد علی، سہیل خان، محمد عباس، ثمین گل، محمد حفیظ، حسین طلعت، روحیل نذیر، محمد عرفان، سرمد بھٹی اور عبداللہ شفیق پر مشتمل ہے۔

پاکستان کپ ون ڈے پینٹنگولرٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہو گا اور مقابلے مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات